مظفرآباد ‘اپر چھتر میں 47ماڈل سیوریج کا بوسیدہ نظام تاحال رائج ‘ سیوریج کا گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا ‘گندے پانی کے باعث علاقے میں بیماریاں پھیلنے لگیں ‘ عوام پریشانیوں میں مبتلا

منگل 2 اپریل 2013 14:22

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 2اپریل 2013ء ) مظفرآباد اپر چھتر میں 47ماڈل سیوریج کا بوسیدہ نظام آج تک چل رہا ہے ، اب سیوریج کا گندہ پانی نہ صرف لوگوں کے گھروں میں داخل ہورہا ہے بلکہ بیماریوں کے سبب کے ساتھ ساتھ پانی کی لائنوں کو بھی متاثر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپر چھتر ہاؤسنگ سکیم کی سوسائیٹی کے مرکزی صدر سردار محمد سلیم خان چغتائی نے عوامی مطالبہ کے پیش نظر پراجیکٹ ڈائریکٹر ایم سی ڈی پی کے چھٹی تحریر کردی ہے کہ وہ اپر چھتر میں بڑی سیوریج لائن از سرنو بچھانے اور پانی کی نئی سکیم و پائپ کی تنصیب کروائیں، پانی کا ٹینک بھی الگ طور پر ہاؤسنگ سکیم کے لئے ہونا چاہیے تاکہ وہاں کے مکینوں کو ان مسائل اور بیماریوں سے چھٹکارا مل سکے ۔

دریں اثناء ایک نمائندہ وفد ے بھی یہ معاملہ اتھارٹی سے ٹیک اپ کیا ہے ۔ اپر چھتر ہاؤسنگ سکیم مظفرآباد دارالحکومت کی واحد معیاری سکیم ہے جہاں مکانات کسی ڈھنگ سے بنے ہوئے ہیں ۔ البتہ سیوریج کی بوسیدہ لائن سے یہاں مجھروں کی بھرمار ہے ۔ بچے بوڑھے روزانہ بیمار ہوکر ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ۔ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر تعمیرات عامہ اپر چھتر کے مسائل کے حل کی جانب توجہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :