آزادکشمیرمیں طبقاتی نظام تعلیم کاخاتمہ اورمحکمہ تعلیم سے کرپشن اورسفارش کے کلچر کوختم کئے بغیر نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے ‘ ماضی میں سیاسی بنیادوں پرہونیوالی تقرریوں نے نظام تعلیم کاحلیہ بگاڑ دیاہے

آزادکشمیر کی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نسواں محترمہ کنیز کبیر کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 2 اپریل 2013 14:23

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 2اپریل 2013ء ) آزادکشمیر کی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نسواں محترمہ کنیز کبیر نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں طبقاتی نظام تعلیم کاخاتمہ اورمحکمہ تعلیم سے کرپشن اورسفارش کے کلچر کوختم کئے بغیر نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے ماضی میں سیاسی بنیادوں پرہونیوالی تقرریوں نے نظام تعلیم کاحلیہ بگاڑ دیاہے  تقرریوں اورتبادلوں پرحکم امتناعی جاری ہونے سے ٹیچرز اداروں میں حاضری کے بجائے دفاتر اورعدالتوں کے چکرلگانے شروع کردیتے ہیں غیرحاضر ٹیچرز کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں  نظام تعلیم کوبہتربنانے اساتذہ کی بنیادی تعلیمی قابلیت ایف اے  سی ٹی  بی اے  بی ایڈ کرنے سے درس وتدرس کے نظام میں بہتری کی امید ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کنیزکبیر نے کہاکہ آزادکشمیرمیں طبقاتی نظام کے باعث سماج دوحصوں میں تقسیم ہوگیاہے ہرگلی محلے میں پرائیویٹ سکولز کھل گئے ہیں تاہم سرکاری سکولوں کااپنامعیار واہمیت ہے انہوں نے بتایاکہ اس وقت مظفرآباد ڈویژن میں 717سکول ہیں جن میں 14197طالبات زیرتعلیم ہیں ان اداروں میں مظفرآباد میں 371نیلم اورہٹیاں میں 81 81پرائمری سکول جبکہ 74گرلزہائی سکول کے علاوہ مظفرآباد میں 4ہائیر سیکنڈری سکولز نیلم میں ایک اورہٹیاں میں 2سکول قائم ہیں ڈویژنل ڈائریکٹر نے بتایاکہ موجودہ حکومت نے رشوت سفارش کے کلچرکوختم کرتے ہوئے میرٹ پرتقرریاں سنیارٹی پرترقیابی اورتبادلوں کے لئے پالیسی مرتب کرلی ہے ہمارے اوپرکوئی سیاسی دباؤ نہیں  وزیرتعلیم سکولزمیاں عبدالوحید نے میرٹ پرتقرریاں کرنے کے خصوصی احکامات صادر کررکھے ہیں اورآج تک کسی بھی تقرری کے لئے حکومتی سطح پرسفارش نہیں کی گئی انہوں نے بتایاکہ تعلیمی اداروں کے اندر ٹھیکہ سسٹم کے خاتمے کے لئے بھرپور کارروائی کردیاہے اورموقع پر غیرحاضر ٹیچرز کونوکری سے برخاست کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے اس کے لئے محکمہ تعلیم کے تمام ذمہ دار آفیسرز کمیونٹی کوشامل کیاگیاہے نئی تعلیمی پالیسی کے آنے پر محکمہ تعلیم میں مزید اصلاحات کی جائیں گی  محترمہ کنیز کبیر نے بتایاکہ جونیئر ٹیچرز کی ڈویژن اورپرائمری ٹیچرز کی یوسی کی سطح پر تقرریاں کی جاتی ہیں انہوں نے بتایاکہ آزادکشمیرمیں اول سے ہشتم تک ٹیچر فاؤنڈیشن کا نصاب پڑھایا جاتاہے جبہ نہم سے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کانصاف رائج ہے پرائیویٹ سکولز کی چیکنگ کرنے کاختیار ڈویژنل ڈائریکٹر کوحاصل ہے بغل میں فائلیں دباکر دفتروں کے چکر لگانے کی سوچ کوختم کردیاہے رشوت اور سفارش کلچرختم ہونے سے امید کی جاتی ہے کہ نظام تعلیم میں بہتری اور معارمیں اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :