حلقہ این اے17کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ، ایبٹ آباد کے تمام علماء ،خطباء کا متحدہ دینی محاذ کے امیدوار قومی اسمبلی حاجی ایاز خان کی مکمل حمایت کا متفقہ فیصلہ

منگل 2 اپریل 2013 19:23

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2اپریل۔ 2013ء) حلقہ این اے سترہ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ، ضلع ایبٹ آباد کے تمام علماء کرام، تمام مساجد کے خطباء نے متحدہ دینی محاذ کے امیدوار قومی اسمبلی حاجی ایاز خان کی مکمل حمایت اور انہیں کامیاب کرانے کا متفقہ فیصلہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ دینی محاذ کی جانب سے حلقہ این اے سترہ کے لئے حاجی ایاز خان جدون جبکہ حلقہ پی کے چوالیس کے لئے راجہ شہزاد کیانی کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔

منگل کے روز شیخ البانڈی میں ایبٹ آباد کے تمام مساجد کے خطباء، علماء کرام جن میں مولانا انیس الرحمن خطیب جامع مسجد مکی، مولانا اکبر شاہ خطیب جامع مسجد ایری گیشن، مولانا سیّد افسر علی شاہ، مولانا عتیق الرحمن ہاشمی خطیب جامع مسجد دہمتوڑ، مولانا الطاف الرحمن خطیب جامع مسجد کیہال، مولانا ہارون خطیب جامع مسجد قلندرآباد، مولانا مشتاق خطیب جامع مسجد کھوکھر میرا، مولانا عبدالرقیب سیدی، مولانا عزیز الرحمن خطیب جامع مسجد سپلائی، مولانا قاری عبدالوحید، مولانا عبدالحمید جامع مسجد کیہال، مولانا عبدالرشید خطیب جامع مسجد جاوید شہید روڈ منڈیاں، مولانا فیض رسول خطیب جامع مسجد سیٹھی، مولانا امان اللہ اور درجنوں دیگر مساجد اور مدرسوں کے علماء کرام نے حاجی ایاز خان کی رہائش گاہ پر الیکشن کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام علماء کرام نے حاجی ایاز اور شہزاد کیانی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے لئے بھرپور جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کیا۔ حاجی ایاز خان جدون اور شہزاد کیانی کی انتخابی مہم کا آغاز اجتماعی دعا سے کیا گیا۔ علماء کرام نے کہا کہ دونوں امیدواروں کو ایبٹ آباد کے علماء کرام کامیاب کرانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔