ایم کیو ایم کسی ایک طبقے کی جماعت نہیں اس میں ہر قومیت کے افراد شامل ہیں، پیپلزپارٹی کے مزید رہنما بھی ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کریں گے، 70 فیصد غیر مہاجر ہیں جو پورے خلوص سے اپنی ذمے داریاں پوری کرتے ہیں،موجودہ پیپلز پارٹی بے نظیر والی جماعت نہیں رہی ، موجودہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں لیاری کو تباہ کر دیا گیا،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نبیل گبول کی لیاری سمیت 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پرمیڈیا سے بات چیت

منگل 2 اپریل 2013 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2اپریل۔ 2013ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کسی ایک طبقے کی جماعت نہیں اس میں ہر قومیت کے افراد شامل ہیں، پیپلزپارٹی کے مزید رہنما بھی ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کریں گے، 70 فیصد غیر مہاجر ہیں جو پورے خلوص سے اپنی ذمے داریاں پوری کرتے ہیں،موجودہ پیپلز پارٹی بے نظیر والی جماعت نہیں رہی ، موجودہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں لیاری کو تباہ کر دی گیا۔

وہ منگل کو لیاری سمیت 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ قبل ازیں نبیل احمد گبول کراچی سٹی کورٹ میں اسکروٹنی کے لیے پیش ہوئے جہاں لیاری سمیت شہر کے تین حلقوں سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مزید رہنما بھی ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کریں گے۔ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ ایم کیو ایم کسی ایک طبقے کی جماعت نہیں بلکہ اس میں ہر قومیت کے افراد شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ڈیوٹی دینے والے کارکنان میں 70 فیصد غیر مہاجر ہیں جو پورے خلوص سے اپنی ذمے داریاں پوری کرتے ہیں۔انہوں نے پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا کہ اس کے دور حکومت میں لیاری کو تباہ کر دیا گیا اور اب پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی جماعت نہیں رہی۔واضح رہے کہ تقریباً 25 سال تک پیپلز پارٹی سے وابستہ رہنے والے نبیل گبول نے گزشتہ ماہ 17 مارچ کو متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔