چیچنیا ،زیر تعمیر 40 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 4 اپریل 2013 13:35

گروزنے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4اپریل 2013ء) چیچنیا میں زیر تعمیر 40 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی،عمارت میں موجود 30 افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیچنیا میں زیر تعمیر 40 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی،عمارت میں موجود 30 افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے ۔ایمرجنسی حکام کے مطابق چیچن دارالحکومت گروزنے میں 40 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ شعلے آسمان تک بلند ہوتے رہے۔ایسے میں 30 افراد آگ سے بچنے میں کامیاب رہے۔ حادثے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ۔ عمارت کے برابر والی 27 منزلہ عمارت فرانسیسی اداکار جیراڈ کی ملکیت ہے۔

متعلقہ عنوان :