پی پی ایچ آئی تنظیم محکمہ صحت پر بوجھ بن گئی ،ادویات کا60فیصد رقم تنظیم کے اہلکاروں کاتنخواہیں، دفاتروں کے کرایے ، گاڑیوں میں پٹرول ، ڈیزل ، کی مد میں صحت کابڑا فنڈز خرچ کیا جانے لگا

جمعرات 4 اپریل 2013 13:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4اپریل 2013ء ) پی پی ایچ آئی تنظیم محکمہ صحت پر بوجھ بن گئی ،ادویات کا60فیصد رقم تنظیم کے اہلکاروں کاتنخواہیں، دفاتروں کے کرایے ، گاڑیوں میں پٹرول ، ڈیزل ، کی مد میں صحت کابڑا فنڈز خرچ کیاجاتاہے ، جبکہ پسماندہ علاقوں میں ادویات صر ف اور صرف ایک ماہ میں 2 دن کی دی جاتی ہے ، وادی نیلم کے اکثر بی ایچ یو میں ادویات نام کی کوئی چیز نہیں، دودھنیال 42دیہاتوں پر مشتمل اور 50 ہزار سے زائد نفوس پرمشتمل آبادی کے حامل بی ایچ یو میں صرف دو دن کی ادویات فراہم کرکے مہینہ تک مریضوں کو خوار کیاجانے لگا، عوام مہنگائی اور غیر معیاری ادویات بازاروں سے خرید نے پر مجبور ہے، عوام علاقہ دودھنیال نے پی پی ایچ آئی کے خلاف شدید احتجاج کااعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں محکمہ صحت کی غفلت اور پی پی ایچ آئی ادویات کاساٹھ فیصد رقم تنخواہوں ، اور دیگر اخراجات کی نظر ہوتی ہے اور عوام کو ادویات قلت کاسامنا ہے ، دودھنیال کے عوام نے پی ایچ آئی تنظیم کے خلاف شدید احتجاج کرنے کے لیے تیاریاں شروع کردیں ہیں، اگر دس دن کے اندراندر بی ایچ یو دودھنیال کو آبادی کے تناسب سے ادویات فراہم نہ کی گئی توشاہراہ نیلم بند کر کے احتجاج کریں گے اور ضرور ت پڑھنے پر دارالحکومت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے وزیر صحت آزادکشمیر سردار قمرالزمان خان ، پی پی ایچ آئی تنظیم کے سربرہان سے مطالبہ کیاہے کہ دودھنیال بی ایچ یو میں موجودہ آبادی کے تناسب سے ادویات فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :