عالمی ادارہ صحت کا پشاور میں خطرنا ک پولیو وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر پانچ روزہ ایمرجنسی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ‘ قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 15اپر یل سے شروع کی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شمالی اور جنو بی وزیرستان پولیو مہم سے مستثنیٰ

جمعرات 4 اپریل 2013 14:03

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4اپریل 2013ء ) عالمی ادارہ صحت نے پشاور میں خطرنا ک پولیو وائرس پی ون سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر پانچ روزہ ایمرجنسی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 15اپر یل سے شروع کی جائے گی ۔جمعرات کو میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پشاور کے پانی میں پی ون پولیو وائرس کی مقدار اور اس وائرس کے تیزی سے پھیلا وٴپرشدید تشویش اور پشاورمیں چلائی جانے والی انسداد پولیو مہم پر شدید تحفظات کااظہار کیا گیاہے ۔

پولیو کی موجود صورتحال پر عالمی ادارہ صحت کا ڈاکٹر محمد المحمدی کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیو مشن پندرہ روزہ دورے پر پشاور پہنچ گیا ہے جووزیر اعلی ،گورنر اور اعلی صوبائی حکام کے ساتھ ہنگامی ملاقاتیں کرے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 15اپر یل سے شروع کی جائے گی،تاہم امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شمالی اور جنو بی وزیرستان کو مہم سے مستثنی رکھا گیا ہے۔

ای پی آئی فاٹا حکام کے مطا بق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچا کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن کیلئے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں کی جا رہی۔ جس کے باعث دو لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو سے بچا کے قطروں سے محروم رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :