نااہل ہونے کا خطرہ سامنے نظر آنے پر متعدد امیدوار خوفزدہ ، راتوں کی نیندیں اڑ گئیں

جمعہ 5 اپریل 2013 20:37

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5اپریل۔ 2013ء) نااہل ہونے کا خطرہ سامنے نظر آنے پر متعدد امیدوار خوفزدہ ہو گئے اور ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں، 11مئی کے الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواران نااہل ہونے کے خوف سے بے چین نظر آتے ہیں،کاغذات کی جانچ پڑتال، اعتراضات اور مختلف وفاقی و صوبائی اداروں سے کلیئرنس اور دفعہ 62،63 کے شکار بننے کے خوف سے دن کا سکون، رات کا چین اور نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور غیر یقینی کی فضامیں انتخابی مہم اور سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں اس ماحول میں شہریوں میں دن رات چہ مگوئیاں جاری رہتی ہیں ۔ امیدواروں کو مستقبل کی فکر پڑنے لگ گئی ہے ۔