دادو میں پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے موثر انداز سے پولیو کے خلاف مہم کو چلا ئی جائے ، انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے یا ٹیم کے خلاف شکایت پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آغا شاہنواز بابر کی محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت

جمعہ 5 اپریل 2013 20:44

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5اپریل۔ 2013ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آغا شاہنواز بابر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع دادو میں پولیو کا کیس ظاہر ہونے کے بعد مزید مئوثر انداز سے پولیو کے خلاف مہم کو چلائیں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جاسکے‘ یہ ہدایت انہوں نے سابق ضلعی ایڈ منسٹریٹر سیکریٹریٹ میں15 سے 17 اپریل تک جاری رہنے والی سہہ روز انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی‘ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر کسی بھی علاقے میں انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے یا ٹیم کے نہ پہنچنے کی شکایت ملی تو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی اور غفلت برتنے والے متعلقہ افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ، انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ وہ پولیو مہم سے قبل لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کریں اور اس مہم میں یو سیز سیکریٹریز کو بھی شامل کریں تاکہ کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر تک کا بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے نہ رہ سکے ، انہوں نے کہا کہ میں سول سوسائٹی ، این جی اوز اور سماجی تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس قومی مہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہماری آنے والی نسل اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں، اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر بخش علی پتافی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم میں298947 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کیلئے724 موبائل ٹیم ، 90 فکس پوائنٹ مقرر کئے ہیں جبکہ53 یونین کونسلز کیلئے اور کینٹ کیلئے 171 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے اسسٹنٹ کمشنرز ، مختیار کاروں اور ریونیو کے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مہم کی مانٹرنگ کریں اور روز انہ کی بنیاد پر انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :