ملک بھر میں صحت کا عالمی دن کل منایا جائے گا

ہفتہ 6 اپریل 2013 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6اپریل 2013ء )ملک بھر میں صحت کا عالمی دن کل اتوار کو منایا جائے گا۔ 1948 میں عالمی ادارہ صحت نے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں ہر سال 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا اور 1950 میں صحت کا پہلا عالمی دن منایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس دن کومنانے کا مقصد لوگوں میں صحت کی سہولیات، بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔