ڈگری کی تصدیق،سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات سید صمصام علی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور

ہفتہ 6 اپریل 2013 20:07

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء)سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات سید صمصام علی بخاری کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے45۱ اوکاڑہ (رینالہ خورد) سے منظور ہو گئے جب کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکی ڈگری کی بھی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

سید صمصام علی بخاری پیپلز پاڑٹی پارلیمینٹرینز کے ٹکٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور پیپلز پاڑٹی پارلیمینٹرینز کے سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ بھی انکے پاس ہے۔

حلقہ این اے ۱۴۵ اوکاڑہ (رینالہ خورد) سے مسلم لیگ ن کے امید وار سید گلزار سبطین شاہ کے کاغذات نام زدگی منظور نہ ہو سکے اور اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کل ہو گا۔ (ن) لیگی امید وار سید گلزار سبطین شاہ پر تھانہ انار کلی لاہور میں جعلی ڈگری بنانے پر ایف آئی آر درج ہے جبکہ اوکاڑہ میں ان پر پانی چوری کے مقدمات میں ایف آئی آر درج ہونے کے علاوہ دیگر کئی سنگین الزامات کا سامنا ہے۔