ڈیڑھ سو ڈاکٹرز کا رکارڈ محکمہ کے پاس دستیاب نہیں ہے،14 ڈاکٹرز ملازمت سے غیرحاضر ہوکر بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں،سیکرٹری صحت بلوچستان نصیب اللہ بازئی کاانکشاف

ہفتہ 6 اپریل 2013 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء) سیکرٹری صحت بلوچستان نصیب اللہ بازئی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے کے 14 ڈاکٹرز ملازمت سے غیرحاضر ہوکر بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو ڈاکٹرز کا رکارڈ محکمہ کے پاس دستیاب نہیں ہے۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نے بتا یا کہ صوبے کے 25ڈاکٹرز ملازمت سے غیرحاضر ہوکر بیرون ملک خدمات انجام دے رہے تھے جب انہیں شو کاز نوٹس دئیے تو گیارہ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پر واپس اگئے تاہم چودہ غیر حاضر ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کے لیے کاروائی کی جارہی ہے سیکریٹری صحت بلوچستان نصیب اللہ بازئی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بلوچستان کے 150 ڈاکٹروں کا محکمہ صحت کے پاس کوئی رکارڈ ہی موجود نہیں ہے سیکریٹری صحت بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان میں پیتھالوجسٹ صرف 19 ہیں جبکہ 400 لیبارٹریاں کام کررہی ہیں، محکمہ اس بات کی پڑتال کررہا ہے کہ ان لیبارٹری کو کون چلارہا ہے نصیب اللہ بازئی نے بتایا کہ کوئٹہ میں تیس نجی ہسپتال بغیر این او سی کے کام کررہے ہیں جن کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

۔سیکرٹری صحت بلوچستان نے بتایا کہ موسیٰ خیل ڈسٹرکٹ اسپتال میں پانچ سال سے کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں تھا جس کی وجہ سے اس ہسپتال کے وارڈ اور سرکاری مکانات پر بااثر افراد نے قبضہ کرلیا۔محکمہ صحت نے قبضہ ختم کرنے کیلئے ڈی سی اور ڈی پی او کو لیٹر لکھ دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :