جمعیت علماء اسلام پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ، ہماری سیاست کا محور پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے ، تاکہ تمام طبقات کو ان کے حقوق میسر ہوں، مردان کے حلقہ پی کے ۔ 25سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار مولانا اسرارلحق کی مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو

پیر 8 اپریل 2013 21:10

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8اپریل۔2013ء) مردان کے حلقہ پی کے ۔ 25سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار مولانا اسرارلحق نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ، ہماری سیاست کا محور مملکت خداداد میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے جہاں پر تمام طبقات کو ان کے حقوق میسر ہوں۔گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا اسرارلحق نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں جمعیت کا اہم کردار رہا ہے ، گزشتہ ادوار میں پارلیمنٹ میں جمعیت علماء اسلام کی موجودگی کے باعث اسلامی اصولوں کے خلاف کوئی قوانین منظور نہیں ہوئیں، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ غیر اسلامی قوانین کی مزاحمت کی ہے اور اس قسم قوانین کی سدباب کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سابق اراکین پارلیمنٹ نے ملکی ترقی کیلئے بھی کام کیا ہے اور انہوں نے اپنے اپنے حلقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام آئندہ بھی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے عوام اس بار بھی کتاب کی نشان کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک مذھبی و سیاسی قوت بن چکی ہے ، مینار پاکستان میں جمعیت کے جلوس نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے عوام جمعیت کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اقتدار میں آکر ملک سے کرپشن کے خاتمے، انصاف اور تعلیم سمیت تمام حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے گی انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلے بھی اپنے حلقہ میں بڑے ترقیاتی کام کئے ہیں او ر کامیابی کی صورت میں ایک دفعہ پھر عوام کی توقعات پر پورا اتریں

متعلقہ عنوان :