قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی عوام کے دلو ں کی دھڑکن ، عالم اسلام کے عظیم رہنما اور تیسری دنیا کے بڑے لیڈر تھے جمہوریت کی مضبوطی ،عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی اور پسے ہوئے طبقوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کیلئے شہید بھٹو کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں، پیپلزیوتھ آرگنائزیشن برطانیہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری یاسر اقبال کی یوتھ ونگ کے کارکنوں سے بات چیت

منگل 9 اپریل 2013 13:25

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9اپریل 2013ء) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن برطانیہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری یاسر اقبال نے کہاہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی عوام کے دلو ں کی دھڑکن ، عالم اسلام کے عظیم رہنما اور تیسری دنیا کے بڑے لیڈر تھے جمہوریت کی مضبوطی ،عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی اور پسے ہوئے طبقوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کیلئے شہید بھٹو کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں ۔

پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کراچی سے خیبر اور کشمیر تک عوام کے دلوں پرراج کرنے والی پارٹی ہے ۔جس کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت ہے پاکستان کو ایٹمی طاقت دے کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا کریڈٹ بھی پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

گڑھی خدا بخش پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاست کا محور ہے قائد عوام ایک دو راندیش نڈر اور بے باک لیڈر تھے جو پاکستان کے عوام کے دلوں دماغ میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ کے کارکنوں چوہدری عبدالواحد ،چوہدری عمر طارق ،چوہدری الیاس ،راجہ عمر ،چوہدری علی ،نصیر بھٹی ،سید جاوید شاہ اور شاہزیب چوہدری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی 11مئی پیپلزپارٹی کی کامیابی کی نوید لے کر طلو ع ہوگا پیپلزیوتھ آرگنائزریشن کے کارکن پیپلزپارٹی کے امیدواران کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردیں گے اور اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری محمد یاسین نوجوان کے دلوں کی دھڑکن ہیں وہ حقیقی معنوں میں بھٹو کے جیالے اور سپاہی ہیں کارکن ان کی قیادت میں متحد ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ وہ آزادکشمیر میں حقیقی بھٹو ازم کا پرچار کررہے ہیں