متحدہ قومی موومنٹ برسراقتدار میں آکر ملک میں طبقاتی نظام کا فاتحہ کرے گی، تعلیم اور صحت عامہ پر بھرپور توجہ دی جائے گی ، عوام کا استحصال کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماو امیدوار حلقہ پی پی 256 خان گڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کاپارٹی اجلاس سے خطاب

منگل 9 اپریل 2013 17:10

مظفرگڑھ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9اپریل 2013ء ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماو امیدوار حلقہ پی پی 256 خان گڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ برسراقتدار میں آکر ملک میں طبقاتی نظام کا فاتحہ کرے گی، تعلیم اور صحت عامہ پر بھرپور توجہ دی جائے گی ، عوام کا استحصال کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں پیر جہانیہ دربار میں افتخار پپو ، کریم بخش کی رہائش گا ہ پر کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر رانا دلشاد علی ، سید غلام علی بخاری ، ہمایوں اختر شاہ ، باقر علی ، رانا سلیمان نے بھی اظہار خیال کیا۔ قبل ازیں انہوں نے محمد حنیف کے دادا کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ عنوان :