پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا، ماضی میں عوام کی خدمت کی ، کامیابیکے بعد بھی عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی، پیپلز پارٹی کے پی ایس 53 سے نامزد امیدوار اعجاز شاہ بخاری کاپارٹی اجلا س سے خطاب

منگل 9 اپریل 2013 22:48

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9اپریل۔2013ء) سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 53کیلئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید اعجاز شاہ بخاری نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 53کا ٹکٹ دینے پر پارٹی کا شکر گذار ہوں پارٹی نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی اور انشااللہ کامیاب ہونے کے بعد بھی عوام سے رابطوں اور عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی۔

وہ منگل کو پیپلز پارٹی سٹی، یونین کونسل اور یونٹس کے عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمروں جابروں اور ظالموں کا مقابلہ کیا پیپلز پارٹی کے ورکر 11مئی کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں گھر گھر جا کر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کا ورک شروع کردیں تاکہ پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آکر عوامی بھلائی کیلئے کئے جانے والے کاموں کا سلسلہ جاری رکھ سکے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوامی خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں سندھ بلخصوص ضلع ٹنڈومحمدخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور ہزاروں نوجوانوں کو روزگار دیا جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب خواتین کی مالی امداد بھی کی 11مئی کو ہونے والے انتخابات میں سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر ثابت کردے گی کے سندھ کارڈ کل بھی پیپلز پارٹی کے پاس تھا اور آئندہ بھی پیپلز پارٹی کے پاس رہیگا ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کیخلاف کئی گرینڈ الائنس بنے لیکن سندھ کی عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو سرخرو کیا 11مئی کے انتخابات میں بھی عوام پیپلز پارٹی کو ہی اقتدار کے ایوانوں میں بھیجے گی اجلاس سے پیپلز پارٹی سٹی ٹنڈومحمدخان کے صدر معشوق علی بھٹی ، جمن کیہر ، شفیق احمد بھٹی ، پیر احمد جان سرہندی ، بشیر ہالیپوٹو ، طارق بہرانی ، پرویز میمن ، سکند ربھٹی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :