Live Updates

تحریک انصاف کا فوری اور سستے انصا ف کی فراہمی کے ساتھ اپنے 12 نکاتی انتخابی منشور کا اعلان ،برسر اقتدار آ کر 90 روز میں ملک سے کرپشن کے خاتمے اور بلدیاتی انتخابات کرائیں گے ، وزارت ریلوے ختم کر دی جائے گی، پی آئی اے کو آزاد کارپوریشن بنا دیں گے ، 65 وزارتوں کو 17 وزارتوں تک محدود کریں گے ، 3 سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائیگی، گورنر اور وزرائے اعلیٰ ہاؤسز سمیت بڑے بڑے حکومتی محلات کو میوزیم میں بدل دیا جائیگا ،عسکری ونگ رکھنے والی پارٹیوں کیخلاف مہم چلائیں گے ،کراچی سمیت سارے ملک کو ہتھیاروں سے پاک ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طاقت کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بھی استعمال کریں گے، دہشت گردی کا خاتمہ نمبر ون ایجنڈا ہو گا، قبائلی عوام کیلئے پیکج اعلان کریں گے، ملک کو سیکیورٹی اسٹیٹ کی بجائے معاشی طاقت بنائیں گے، دفاعی بجٹ کو بحث کیلئے پارلیمنٹ میں لائیں گے ،کوئی مقدس گائے نہیں ہو گا، ریڈیو ، ٹی وی کو اطلاعات رسانی کا آزاد ادارہ بنائیں گے، کسی جج یا جرنیل یا سرکاری افسر کو مفت پلاٹ نہیں ملے گا، ایف بی آر کو مضبوط بنا کر محصولات میں اضافہ کریں گے، ٹیکس چوری روکی جائے گی، تعلیم کے شعبے میں جی ڈی پی کا 5 فیصد خرچ کر کے تعلیمی انقلاب اور صحت کے شعبے کا بجٹ بھی بڑحائیں گے ،آئندہ عام انتخابات میں عوام بڑے ناموں اور چہروں کی بجائے پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے ، کسی سے اتحاد نہیں کریں گے تنہاء الیکشن لڑیں گے، ترقیاتی فنڈز ارکان پارلیمنٹ کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کو دینگے، پی ٹی آئی کسی سے مل کر حکومت نہیں بنائے گی، کم از کم اجرت کا اعلان ٹریڈ یونینز سے مشاورت کے بعد کرینگے،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پی ٹی آئی کے منشور کے اعلان کیلئے پریس کانفرنس

منگل 9 اپریل 2013 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9اپریل۔2013ء) تحریک انصاف نے فوری اور سستے انصا ف کی فراہمی کے ساتھ اپنے 12 نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کر دیا ، برسر اقتدار آ کر 90 روز میں ملک سے کرپشن کے خاتمے اور بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے ، وزارت ریلوے ختم کر دی جائے گی، پی آئی اے کو آزاد خود مختار کارپوریشن بنا دیں گے ، 65 وزارتوں کو 17 وزارتوں تک محدود کر دیاجائیگا ، 3 سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائیگی، گورنر اور وزرائے اعلیٰ ہاؤسز سمیت بڑے بڑے حکومتی محلات کو میوزیم میں بدل دیا جائیگا ،عسکری ونگ رکھنے والی پارٹیوں کیخلاف مہم چلائیں گے ،کراچی سمیت سارے ملک کو ہتھیاروں سے پاک ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طاقت کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بھی استعمال کریں گے، دہشت گردی کا خاتمہ پی ٹی آئی کا نمبر ون ایجنڈا ہو گا، قبائلی عوام کا دل جیتنے کیلئے پیکج اعلان کریں گے، ملک کو سیکیورٹی اسٹیٹ کی بجائے معاشی طاقت بنائیں گے، دفاعی بجٹ کو بحث کیلئے پارلیمنٹ میں لائیں گے ،کسی کو مقدس گائے کا درجہ نہیں ہو گا، جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کریں گے ، عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کرنے کی حمایت کریں گے۔

(جاری ہے)

3 سال میں لوڈ شیدنگ کا خاتمہ کریں گے، گردشی قرضے ختم کر کے بجلی کی قیمت میں کمی کریں گے، سول سروس میں اصلاحات کریں گے، ریڈیو ، ٹی وی کو اطلاعات رسانی کا آزاد ادارہ بنائیں گے، محکمہ مال کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر کے عوام کو پٹواری سے نجات دلائیں گے، مفت پلاٹوں کی الاٹمنٹ بند کریں گے کسی جج یا جرنیل یا سرکاری افسر کو مفت پلاٹ نہیں ملے گا، ایف بی آر کو مضبوط بنا کر محصولات میں اضافہ کریں گے۔

ٹیکس چوری روکی جائے گی۔ تعلیم کے شعبے میں جی ڈی پی کا 5 فیصد خرچ کر کے تعلیمی انقلاب لائینگے اسی طرح صحت کے شعبے میں بھی بجٹ اضافہ کریں گے۔ جبکہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام بڑے ناموں اور چہروں کی بجائے پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کو ووٹ دیں گے ۔ کسی سے اتحاد نہیں کریں گے تنہاء الیکشن لڑیں گے۔ ترقیاتی فنڈز ارکان پارلیمنٹ کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کو دینگے، پی ٹی آئی کسی سے مل کر حکومت کبھی نہیں بنائے گی، کم از کم اجرت کا اعلان ٹریڈ یونینز سے مشاورت کے بعد کرینگے، پی ٹی آئی کے منشور کا اعلان عمران خان کی زیر صدارت منگل کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔

منشور بارے منشور کمیٹی کے چیئرمین فردوس شمیم نقوی اور شیریں مزاری نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر جاوید ہاشمی ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم برسر اقتدار آ کر 90 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔ پالیسیاں بنانے پرکوئی دوسری پارٹی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

جن جماعتوں نے ماضی میں اداروں کو تباہ کیا وہ اداروں کو ٹھیک نہیں کر سکتیں۔ 1985ء سے 2013ء تک برسراقتدار رہنے والی پارٹیوں نے نظام کی اصلاح کرنی ہوتی تو اب تک ہو چکی ہوتی۔ انہوں نے بلدیاتی نظام سمیت سارے نظام کو تباہ کیا۔ ڈکٹیٹر نے بلدیاتی نظام بنایا پی پی پی ، (ن) لیگ نے اسے برباد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اب تک سارے وعدے پورے کئے نوجوانوں سے 25 فیصد ٹکٹ کا وعدہ کیا 25 فیصد سے زائد کو جاری کئے گئے۔

ہم نے 11 ماہ کے اندر پارٹی کے اندر الیکشن کرائے۔ پی ٹی آئی کے 70لاکھ ممبرز نے 80 ہزار کونسلرز چنے جنہوں نے پورے ملک کی قیادت کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹیوں میں او رپی ٹی آئی میں واضح فرق یہ ہے کہ دیگر پارٹیاں اقتدار پرست ہیں جبکہ پی ٹی آئی تبدیلی کی داعی ہے ہم اگر اقتدار چاہتے تو دیگر پارٹیوں سے اتہاد کرتے لیکن ہم اکیلے انتخاب لڑیں گے او رکسی سے مل کر بھی حکومت نہیں بنائیں گے۔

بڑے بڑے نام آئے مگر کسی سے ٹکٹ کا وعدہ نہیں کیا تمام پارٹی ٹکٹ مشاورت اور منتخب تنظیموں کی ایڈوائس پر جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر پاکستان میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے چیف ایگزیکٹو تھے لیکن تبدیلی کے لئے تنخواہ چھوڑ کر تحریک انصا ف میں آئے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی قوم کو غلامی کے نظام سے آزادی دلائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتہ ٹکٹوں کی تقسیم کی وجہ سے مشکل ترین تھا۔

جاوید ہاشمی کے ٹکٹ کا معاملہ زیر بحث آیا تو وہ جمہوری رویہ اپنا کر اجلاس سے باہر چلے گئے یہی جمہوریہ رویہ دیگر قائدین نے بھی اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم برسر اقتار آ کر ترقیاتی فنڈز ارکان پارلیمنٹ کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے خرچ کریں گے اور 17 سے زیادہ وزیر نہیں بنائیں گے۔ 20 لاکھ لوگوں کو ہر سال نوکریاں دینگے ۔ کرپشن 90 دن میں ختم کرینگے دوسری پارٹیاں 90 سال کے اندر نہیں ختم کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمارے ٹکٹ اور ٹکٹ ہولڈر سامنے آئیں گے تو چار لاکھ نوجوان ووٹرز تحریک متحرک ہونگے۔ ہم نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کی رشوت پیش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم سامنے ائی تو انتخابی سرویز میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آمدن میں اضافے کیلئے ٹیکس کی شرح بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اور انتخابات کے بعد ایسی ٹیم سامنے لاؤں گا جو کوئی دوسرا سامنے نہیں لایا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک حکمت عملی کے تحت پارٹی کے اہم قائدین کو ایک سے زائد نشستوں پر ٹکٹ جاری کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

قبل ازیں پارٹی منشور کا اعلان کرتے ہوئے منشور کمیٹی کے سربراہ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عسکری ونگ رکھنے والی پارٹیوں کیخلاف مہم چلائیں گے کراچی سمیت سارے ملک کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے طاقت کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بھی استعمال کریں گے۔ دہشت گردی کا خاتمہ پی ٹی آئی کا نمبر ون ایجنڈا ہو گا۔

3 سال کے اندر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ قبائلی عوام کا دل جیتنے کیلئے پیکج اعلان کریں گے۔ ملک کو سیکیورٹی اسٹیٹ کی بجائے معاشی طاقت بنائیں گے۔ دفاعی بجٹ کو بحث کیلئے پارلیمنٹ میں لائیں گے کسی کو مقدس گائے کا درجہ نہیں ہو گا۔ جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کریں گے ، عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کرنے کی حمایت کریں گے۔ 3 سال میں لوڈ شیدنگ کا خاتمہ کریں گے۔

گردشی قرضے ختم کر کے بجلی کی قیمت میں کمی کریں گے۔ پی آئی اے کو دفاع کی وزارت سے الگ کر کے آزاد کارپوریشن بنائیں گے۔ سول سروس میں اصلاحات کریں گے۔ ریڈیو ، ٹی وی کو اطلاعات رسانی کا آزاد ادارہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای گورننس کو مضبوط بنا کر تمام حکومتی ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کریں گے۔ محکمہ مال کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر کے عوام کو پٹواری سے نجات دلائیں گے۔ مفت پلاٹوں کی الاٹمنٹ بند کریں گے کسی جج یا جرنیل یا سرکاری افسر کو مفت پلاٹ نہیں ملے گا۔ ایف بی آر کو مضبوط بنا کر محصولات میں اضافہ کریں گے۔ ٹیکس چوری روکی جائے گی۔ تعلیم کے شعبے میں جی ڈی پی کا 5 فیصد خرچ کر کے تعلیمی انقلاب لائینگے اسی طرح صحت کے شعبے میں بھی بجٹ اضافہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات