جمہوریت کا تسلسل ہی ملکوں کی ترقی اور عوام کو خوشحالی کی منزل تک لے جاتا ہے ، انتخابات ہی اقتدار کی منتقلی کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں ، بد قسمتی سے پاکستان میں نظام انتخاب کی شفافیت کی بجائے صرف انتخابات کی رسم پر اصرار کیا جاتا ہے ، موجودہ انتخابی نظام اور سٹیٹس کو ایک دوسرے کے محافظ ہیں، انتخابات کی رسم کے بعد پارلیمنٹ دوبارہ چند خاندانوں کے ہاتھوں یر غمال بنے گی، معلق پارلیمنٹ میں عوام کے حقوق معلق ہی رہیں گے اور لٹیروں کا کاروبار خوب چمکے گا، پاکستان کے مقتدر طبقہ نے آئین کی روح کے تحت چلنا سیکھا ہی نہیں اس لئے انہیں غیر آئینی الیکشن کمیشن سمیت ہر وہ چیز قبول ہے جو پاکستان میں ان کے مفادات کو تحفظ دیتی رہے، پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پاکستان عوامی تحریک ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب
منگل 9 اپریل 2013 23:38
(جاری ہے)
معلق پارلیمنٹ میں عوام کے حقوق معلق ہی رہیں گے اور لٹیروں کا کاروبار خوب چمکے گا۔
پاکستان کے مقتدر طبقہ نے آئین کی روح کے تحت چلنا سیکھا ہی نہیں اس لئے انہیں غیر آئینی الیکشن کمیشن سمیت ہر وہ چیز قبول ہے جو پاکستان میں ان کے مفادات کو تحفظ دیتی رہے ۔ وہ منگل کو پاکستان عوامی تحریک لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے۔چودھری افضل گجر اور دیگر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218اور 62,63 کے عملی نفاذ، 30دن کی سکروٹنی اور عدالت عظمی کی 8جون 2012 کی Judgement کے مطابق الیکشن کرانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن ڈرامہ جمہوریت کے ماتھے کا داغ ٹھہرے گا۔پاکستان کی معاشی بہتری اور خطے میں اسکے مفادات کی جنگ لڑنے کیلئے ضروری تھا کہ جاندار اور اہل پارلیمنٹ وجود میں آتی مگر مستقبل کی پارلیمنٹ مایوسی کے سوا کچھ نہ دے سکے گی۔موجودہ نظام کے تحت الیکشن پاکستان کے وجود کو خطرات لاحق کر دیں گے اس لئے عوام موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن کو ذمہ داری کے ساتھ مسترد کر یں اور موجودہ نظام کے خلاف اپنا جمہوری فرض ادا کرنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شرکت کریں۔پولنگ ڈے دھرنے ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہیں۔اس لئے خاموشی سے گھر بیٹھنے کی بجائے عوام دھرنوں میں شرکت کر کے سیاسی بیداری کا ثبوت دیں ۔مزید اہم خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.