فیصل بخاری کی ڈرامہ سیریل ”مہندی والے ہاتھ“ کی ریکارڈنگ کا نیا سپیل اگلے ہفتے ہوگا

منگل 20 فروری 2007 17:04

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20فروری2007 )ہدایتکار فیصل بخاری کی ڈرامہ سیریل ”مہندی والے ہاتھ“ کی ریکارڈنگ کا نیا سپیل اگلے ہفتے ہوگا۔یہ سپیل اسلام آباد کے قریب ایک ڈیم پر ہوگا جس میں 10 سے زائد فنکار حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اس سیریل میں جو فنکار کام کر رہے ہیں ان میں احسن خان، کامران مجاہد،شیری ، عائشہ حق،کنول، فریحہ جبیں، نوید صدیقی،راحیلہ آغا اور فردوس جمال شامل ہیں۔