جما عت اسلامی امید عوام کی تبدیلی نظام کی کا نعرہ لے کر مید ان میں نکلی ہے، استحصالی طبقے کا صفا یا ہو نے والا ہے، تبدیلی ہم لے کر آئیں گے، ظلم نا انصافی اور لوٹ ما ر نہیں چلے گی،جما عت اسلامی کے راہنما اور حلقہ این اے 56سے امیدوار رضااحمد شاہ کاکارنر میٹنگز سے خطاب

بدھ 10 اپریل 2013 19:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10اپریل۔2013ء)جما عت اسلامی کے راہنما اور حلقہ این اے 56سے قو می اسمبلی کے امیدوار رضااحمد شاہ نے کہاکہ جما عت اسلامی امید عوام کی تبدیلی نظام کی کا نعرہ لے کر مید ان میں نکلی ہے، استحصالی طبقے کا صفا یا ہو نے والا ہے تبدیلی ہم ہی لے کر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ بد ھ کے روز مختلف کا رنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ظلم نا انصافی لوٹ ما ر اب مزید نہیں چلے گی کرپشن رشوت ظلم بر بریت کا سورج غر وب ہو نے والا ہے اسلامی انقلاب ملک کا مقدر ہو گا ۔ رضا احمدشاہ نے کہاکہ انتخابی نشان ترازو ایک با ر پھر ملک میں انقلاب بر پا کر دے گا کا میابی جما عت اسلامی کا مقدر ہو گی