مردان میں پولیو ٹیم پر حملہ سیکورٹی پر مامورہیڈ کانسٹیبل جان بحق، ایک پولیس اہلکار زخمی،تشویشناک حالت میں مردان سے پشاور منتقل، پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن ،11 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 10 اپریل 2013 23:44

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10اپریل۔2013ء) مردان میں پولیو ٹیم پر حملہ سیکورٹی پر مامورہیڈ کانسٹیبل جان بحق ایک پولیس اہلکار زخمی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا گیارہ مشتبہ افراد گرفتار ،زخمی اہلکار کوتشویشناک حالت میں مردان سے پشاور منتقل کردیا گیا خاتون ہیلتھ ورکر بال بال بچ گئی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تھانہ پار ہوتی کے علاقہ موسم کورونہ میں پولیو ٹیم اورانکے ساتھ سیکورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار راج ولی اور اشفاق موجود تھے کہ اس اثناء اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے اچانک فائرنگ کھول دی جس سے ہیڈ کانسٹیبل راج ولی لگ کر موقع پر جان بحق ہوا جبکہ انکا دوسرا ساتھی کانسٹیبل اشفاق شدید زخمی ہو ا جنہیں نازک حالات میں مردان سے پشاور منتقل کر دیا گیا واقع کے بعدپولیس نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کی اور گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لئے جبکہ ڈپٹی کمشنر مردان ذکاء اللہ خٹک نے استفسار پر بتایا کہ دہشت گردوں کے اس قسم کے حوصلے سے پولیس اور انتظامیہ کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے اور پولیو مہم ہر صورت میں جارہی رہے گا ادھر تھانہ پار ہوتی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا