کترینہ کیف نے فلم ”دھوم تھری“ کے لئے روزانہ 5گھنٹے کی سخت ورزش شروع کردی

جمعرات 11 اپریل 2013 13:49

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 11اپریل 2013ء) بالی وڈ اداکار کترینہ کیف نے فلم ”دھوم تھری“ میں کردار نبھانے کے لئے روزانہ 5گھنٹے کی سخت ورزش شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کترینا کیف جو بالی وڈ کی صف اول کی ہیروئن میں شمار ہوتی ہیں اور متعدد کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہے، نے اپنی نئی فلم “دھوم 3“ کے لئے ہر روز 5گھنٹے کا ورک آؤٹ کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ خود کو کردار میں پورے طریقے سے ڈھال سکیں۔

اس فلم میں میں ان کا ایکشن کردار ہے اور انہیں کئی اسٹنٹ بھی خود کرنے پڑیں گے اس کردار کے معیار پر پورا اترنے کے لئے اداکار نے فٹنس پر مزید دھیان دینا شروع کر دیا ہے۔کترینہ کیف کے فٹنس ٹرینر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کا فٹنس شیڈول کو دو حصوں میں ترتیب دیا ہے۔ دھوم تھری کی عکسبندی کے وقفے میں اور پک اپ کے بعد وہ روزانہ 5گھنٹے کا واک آؤٹ مکمل کر لیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :