ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونیوالے فیکٹری مزدور کی بیوہ دربدر ،شہباز حکومت کی اعلان کردہ 5 لاکھ کی گرانٹ کیلئے ڈیڑھ سال سے منتظر بیوہ اور بچے بھکاری بن گئے ،متاثرہ خاتون کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے دادرسی کی اپیل

جمعرات 11 اپریل 2013 16:22

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 11اپریل 2013ء ) ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونیوالاے فیکٹری مزدور کی بیوہ دربدر ،شہباز شریف حکومت کی اعلان کردہ پانچ لاکھ گرانٹ کیلئے ڈیڑھ سال سے منتظر بیوہ اور بچے بھکاری بن گئے متاثرہ خاتون کی نجم عزیز سیٹھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے دادرسی کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کا ایک فیکٹری مزدور محمد سلیم اقبال ڈیڑھ سال قبل ڈینگی وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا جس کے بچے اور بیوہ شہباز شریف حکومت کی اعلان کردہ پانچ لاکھ کی امداد ی گرانٹ کیلئے درخواست لیکر شکایت سیل ودیگر دفاتر کے چکر لگا لگا کر بھکاری بن گئے مگر ان کی دادرسی نہیں ہوپائی بیوہ خاتون نے حجرہ پریس کلب کی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب نجم عزیز سیٹھی سے اپیل کی ہے کہ خاوند کی موت نے ان کے گھر کا چولہا بھجا دیا ہے ان کی حکومتی فنڈ سے امداد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :