ترکی‘ استنبول میں 5 منزلہ عمارت منہدم، خاتون ہلاک ‘16 زخمی

بدھ 21 فروری 2007 11:27

استنبول(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21فروری2007 ) ترکی کے شہر استنبول میں 5 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز استنبول میں ایک پانچ منزلہ عمارت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ سولہ افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ استنبول کے گورنر معمر گلر نے میڈیا کو بتایا کہ عمارت میں27 افرادرہائش پذیر تھے جن کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت حالیہ زلزلے سے شدید متاثر ہوئی تھی تاہم انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :