لاہور سے تعلق رکھنے والی لڑکی مدیحہ بھارت میں جگر کی کامیاب پیوند کاری کے بعد صحت یاب ہوگئی، مکمل تندرست ہوں، 4ماہ سے بھارت میں زیر علاج تھی،اپنا اسکول بہت یاد آتا ہے،مدیحہ کی ڈاکٹرکے ہمراہ پریس کانفرنس

ہفتہ 13 اپریل 2013 13:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13اپریل 2013ء ) لاہور سے تعلق رکھنے والی لڑکی مدیحہ بھارت میں جگر کی کامیاب پیوند کاری کے بعد صحت یاب ہوگئی ۔ نئی دلی میں اپنے ڈاکٹرز کے ساتھ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی لڑکی نے کہا کہ ماشااللہ میں مکمل تندرست ہوگئی ہوں۔مدیحہ طارق شیخ نے کہاکہ 4ماہ سے بھارت میں زیر علاج تھی اور اپنا اسکول بہت یاد آتا ہے۔

(جاری ہے)

مدیحہ پاکستان کی 16 برس کی لڑکی بھارت میں جگر کی کامیاب پیوند کاری کے بعد صحت یاب ہوگئی۔مدیحہ کے ڈاکٹر سبھاش گپتا نے کہا کہ مدیحہ کی حالت بہت نازک تھی۔ڈاکٹرز کے پاس بہت کم وقت تھا۔ڈاکٹر ز کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ تمام ٹیسٹ اور یہ طریقہ کار کارگر ثابت ہوں گے۔مدیحہ کے بھائی رضوان نے کہا کہ بھارت میں علاج کی بہت اچھی سہولیات موجود ہیں۔ڈاکٹرز کا رویہ بھی بہت اچھا اور خوش دلانہ رہا۔

متعلقہ عنوان :