باغ‘ کوٹلہ واٹر سپلائی سکیم مکمل ہونے کے باوجود کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود عوام اور شہری آلود ہ پانی پینے پر مجبور ، سینکڑوں افراد ہپاٹائٹس‘ گردوں کے عارضہ ‘ ٹی بی اور متعدد بیماریوں کا شکا رہو گئے

ہفتہ 13 اپریل 2013 13:57

باغ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13اپریل 2013ء ) کوٹلہ واٹر سپلائی سکیم مکمل ہونے کے باوجود کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود عوام اور شہری آلود ہ پانی پینے پر مجبور جس کے باعث سینکڑوں افراد ہپاٹائٹس‘ بی اور سی گردوں ٹی بی اور متعدد بیماریوں کا شکا رہوچکے ہیں ۔گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر نصب شدہ فلٹریشن پلانٹ کے کام شروع نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انجمن شہریان باغ کے صدر سردار انعام عزیز نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔سردار انعام عزیز نے کہا کہ گریٹر واٹر سپلائی کروڑوں روپے کا بڑا پراجیکٹ ہے جو کہ مکمل ہوچکا ہے لیکن بجلی کا ٹرانسفارمر نہ لگنے کی وجہ سے فلٹریشن پلانٹ نہیں چل سکا ۔جس کے باعث بارشوں کے دوران نالہ کا پانی ٹینک میں جمع ہوجاتا ہے اور وہی گندا پانی شہر کو سپلائی کردیا جاتا جس کے باعث لوگوں کے اپنے گھروں کی ٹینکیاں منوں مٹی سے بھر جاتی ہیں شہری گندا پانی پینے کے باعث متعدد بیماریوں کا شکا رہے انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ فوری طور پر کوٹلہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر بجلی کا ٹرانسفار مر نصب کیاجائے تاکہ شہری گندا پانی پینے اور بیماریوں کے عذاب سے بچ سکیں ۔

(جاری ہے)

بجلی کی فراہمی نہ کرنا برقیات حکام کی نالائقی ہے جس پر شہریوں کو سخت تشویش ہے ۔

متعلقہ عنوان :