محکمہ صحت کے کنٹریکٹ پر بھرتی 200 اہلکاروں کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

ہفتہ 13 اپریل 2013 23:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13اپریل۔ 2013ء)چار سال قبل کنٹریکٹ کی آسامیوں پر بھرتی ہونے والے محکمہ صحت کے 200ملازمین بے روز گاری سے بچ گئے اور ان کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع دے دی گئی محکمہ صحت خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق چار سال قبل محکمہ صحت میں گریڈ ایک تا گریڈ 5تک کی آسامیوں پر 200ملازمین کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا جن کی مدت ملا زمت 30اپریل 2013کو ختم ہو رہی تھی تاہم محکمہ صحت نے ان ملازمین کی مدت ملازمت میں مزید چار سال توسیع کی سفارشی سمری تیار کرکے صوبائی حکومت کو ارسال کی تھی ذرائع کے مطابق حکومت نے سمری کی منظوری دیتے ہوئے ان کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں چار سال کی بجائے تین سال کی توسیع کی منظوری دے دی ۔