کرم ایجنسی میں علما ء و مشران کے تعاون سے یہ علاقہ پولیو فری بنا ،اس کی سرحدیں مختلف علاقوں سے ملنے کے باعث ہمیں احتیاط سے کام کرنا ہوگا، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اصغر خان ایم ایس پاراچنار ڈاکٹر صابر اور دیگر پولیو کے حوالے سے تقریب سے خطاب

ہفتہ 13 اپریل 2013 23:05

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13اپریل۔ 2013ء) اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد اصغر خان ایم ایس پارچنار ڈاکٹر صابر حسین ، ڈاکٹر ناصر حسین اور مولانا سید کبیر حسین نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں علماء کرام ، مشران کے تعاون کی وجہ سے ہی کرم اب پولیو فری علاقہ ہے اور ہمارے علاقے کی سرحدات مختلف علاقوں سے ملنے کے باعث مزید احتیاط اور کام کریں گے ، اس موذی مرض کے سد باب کے لئے پہلے سے بھی زیادہ کام کریں تاکہ ہماری نئی نسل عم بھر کے لئے معزوری سے بچ سکیں اور معذور بچہ سارے خاندان کے لئے مصیبت بن سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے خطاب کررہے تھے ۔ مقررین نے کہا کہ فاٹا کے علاقے میں کرم ایجنسی واحد علاقہ ہے جہاں پر کوئی پولیو نہیں ہے ۔ خاص کر اپر کرم پاراچنار میں 1999ء سے کوئی کیس نہیں یہ سب علماء کرام ، مشران ، والدین، میڈیا کے نمائندوں اور محکمہ صحت کے خلوص دل سے کام کی وجہ ہے ۔ اپر کرم ایجنسی اور لوئر کرم میں 56267بچوں کے لئے217 ٹیموں میں 444 ورکرز سپروائزر کام کریں گے ۔ اس طرح سنٹرل کرم صدہ ، پیر قیوم میں 68721بچوں کے لئے 253 ٹیموں میں 487ورکرز سپروائزر کام کرکے مہم شروع کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :