صدر آصف زرداری کی متنی بازار بم دھماکے کی شدید مذمت ، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 13 اپریل 2013 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13اپریل۔ 2013ء) صدر آصف علی زرداری نے پشاورکے علاقے متنی بازار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز صدر زرداری نے پشاور کے علاقے متنی بازار میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کی اور انہوں نے زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ صدرمملکت نے جاں بحق افراد کی لواحقین سے بھی اظہار افسوس کیا۔