چین ، برڈ فلو وائرس صوبے ہینان پہنچ گیا،مزید 2افراد متاثر

اتوار 14 اپریل 2013 12:39

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) چین میں برڈ فلو وائرس کے دو نئے کیس سامنے آ گئے ۔اتوار کو چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وسطی صوبے ہینان میں 2افراد کے اس وائرس میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا ہے۔

(جاری ہے)

برڈ فلو کا شکار ہونے والے افراد میں سے ایک کی عمر 34 برس ہے اور وہ انتہائی بیمار ہے جبکہ دوسرے 65 سالہ مریض کی حالت بہتر ہے۔ ایچ سیون این نائن برڈ فلو وائرس کی ہینان میں موجودگی ان کیسز سے سامنے آئی ہے۔ قبل ازیں بیجنگ اور شنگھائی اور تین دیگر صوبوں میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کا پتہ لگا ہے

متعلقہ عنوان :