عالمی یوم صحت کے دن کے حوالے سے مظفرآباد میں جی ،پی،این کے زیر اہتمام ’ہیلپ ایج‘کے تعاون سے بزرگ شہریوں میں بلند فشار خون کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد ،تقریب میں محکمہ صحت کے اعلی آفیسران سمیت اقوام متحدہ کے اداروں کے نمائندگان کی شرکت

اتوار 14 اپریل 2013 17:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) عالمی یوم صحت کے دن کے حوالے سے مظفرآباد میں جی ،پی،این کے زیر اہتمام ’ہیلپ ایج‘کے تعاون سے بزرگ شہریوں میں بلند فشار خون کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد ،تقریب میں محکمہ صحت کے اعلی آفیسران سمیت اقوام متحدہ کے اداروں کے نمائندگان کی شرکت ،آزاد جموں و کشمیر پیشنرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان ،وکلا،صحافیوں سمیت سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی ،یو این وومن کی ڈاکٹر بشریٰ شمس نے تقریب کی صدارت کی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم صحت کے دن کی مناسبت سے مظفرآباد کے مقامی ہوٹل میں بزرگ شہریوں کی صحت کے بارے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اران پبلک ہیلتھ ڈاکٹر طارق منظور،ڈاکٹر رشید اور میڈیکل سپشلسٹ ڈاکٹر منزہ نے کہا کہ بلڈ پریشر سے بچاؤ کے لیے سادی غذائیوں کا استعمال کیا جائے ،سگریٹ نوشی سے مکمل پر ہیز کیا جائے ،مرغن غذائیوں کا کم استعمال کیا جبکہ نمک الگ سے استعمال نہ کیا جائے جو سالن میں شامل ہو اسی پر اکتفا کیا جائے ،ڈاکٹر حضرات نے بلند فشار خون اور باالخصوص بزرگ شہریوں میں اس بیماری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو زیر بحث لایا ،انہوں نے بلند فشار خون کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کے طریقے ہائے کار بتائے ،بلڈ پریشر سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنا اس کے علاج سے بہتر ہے اور موٹاپہ بلڈ پریشر کا سب سے بڑا سبب ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جی ،پی،این کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ آفتاب صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل پراسپیئرٹی نیٹ ورک گزشتہ چار سال سے عوامی حقوق کے لیے جدو جہد کر رہی ہے انسانی حقوق کے لیے جی ،پی،این کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،بزرگ شہریوں کو ان کے حقوق دلوانے کے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے ،ایڈوکیسی کے ذریعے عوام میں ان کے حقوق اور فرائض بارے میں شعور اجاگر کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کہ پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک شخص بلڈ پریشر کا شکار ہے ۔

متعلقہ عنوان :