مزدورطبقے کامعاشرہ میں اہم کردارہے جسے کسی صورت نظراندازنہیں کیاجاسکتا  آزادکشمیرمیں تحریک انصاف منظم انداز میں پھیل رہی ہے، اس وقت 50ہزارافراد کی ممبرشپ ہوچکی ہے اتحاد اورانصاف قائم کئے بغیرمعاشرہ کامیاب نہیں ہوسکتا، تحریک انصاف آزادکشمیر کے چیئرمین ٹاسک فورس ڈاکٹرلطف الرحمن کا تقریب سے خطاب

اتوار 14 اپریل 2013 17:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے چیئرمین ٹاسک فورس ڈاکٹرلطف الرحمن نے کہاہے کہ مزدورطبقے کامعاشرہ میں اہم کردارہے جسے کسی صورت نظراندازنہیں کیاجاسکتا  آزادکشمیرمیں تحریک انصاف منظم انداز میں پھیل رہی ہے اس وقت 50ہزارافراد کی ممبرشپ ہوچکی ہے اتحاد اورانصاف قائم کئے بغیرمعاشرہ کامیاب نہیں ہوسکتا ان خیالات کااظہارانہوں نے تانگہ سٹینڈ میں مزدوریونین رجسٹرڈ نمبر22مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لینے کے بعد منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدرپی ٹی آئی مظفرآباد ڈویژن عبدالمجید عباسی  صدرمظفرآباد چوہدری اسد حمید نایابی  مرکزی جنرل سیکرٹری سیدامتیازعلی شاہ  نائب صدر ناظمین کوثر  نائب صدر عروج فاطمہ کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی  حلف اٹھانے والوں میں سربراہ چوہدری محمدیوسف صدر چوہدری محمد زمان  جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم خان  چیئرمین چوہدری محمدیعقوب  نگران اعلیٰ چوہدری غلام حسین نائب صدر  چوہدری شاہ زمان  جائنٹ سیکرٹری محمدعارف ایڈیشنل سیکرٹری عاشق حسین شامل تھے اس موقع پر محمدیاسین نے شیخ صادق  عبدالقیوم چوہدری  حاجی روشن اورصدر چوہدری محمدزمان نے خطاب کیا  ڈاکٹرلطف الرحمن نے عہدیداران کومبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے ہار ڈالے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرلطف الرحمن نے کہاکہ سچائی کے جذبوں کوپروان چڑھایاجائے مزدورطبقہ بالخصوص سینٹری ورکروں کامعاشرے میں اہم رول ہے  ان کے تمام جائز مطالبات کوحل کیاجائے حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف مزدورطبقے کی مکمل حمایت کرتی ہے اس موقع پر صدرمزدور یونین رجسٹرڈ نمبربائیس چوہدری محمدزمان نے کہاکہ سینٹری ورکروں کوترجیح بنیادوں پر تمام سرکاری محکموں میں ملازمتیں دی جائیں ان کے حقوق کاخیال رکھاجائے ان کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت تمام وسائل کوبروئے کارلائے ورنہ سینٹری ورکرز اپنے حقوق کے لئے احتجاج پرمجبور ہوسکتے ہیں  انہوں نے تمام عہدیداران کومبارکباد دی اورہر ممکن تعاون کایقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :