چالیس سال تک منتخب ہونیوالے پی پی امیدواروں نے مایوس کیا، منتخب نمائندوں نے ترقیاتی کاموں کیلئے ملنے والے فنڈزمیں کرپشن کی، آزاد حیثیت میں منتخب ہو کر تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل پر توجہ دوں گا، پی ایس 53سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار محمد ایوب لاشاری کی پریس کانفرنس

اتوار 14 اپریل 2013 21:11

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) حلقہ پی ایس 53سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار محمد ایوب لاشاری نے کہاکہ 40سال تک پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا لیکن منتخب نمائندوں نے مایوس کیا مختلف برادریوں کے اصرار پر انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں 11مئی کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرونگا ۔

یہ بات حلقہ پی ایس 53سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار محمد ایوب لاشاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانچ سال تک پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں نے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے علاقے کے پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں نہیں دی گئیں اور حلقہ کے ترقیاتی کاموں کی مد میں ملنے والے فنڈزمیں کرپشن کی گئی جس کے باعث ٹنڈومحمدخان کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے انہوں نے کہاکہ علاقے کی عوام اور مختلف برادریوں کے سربراہوں کے اسرار پر انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں انشااللہ کامیاب ہوکر علاقے کی عوام پارٹی ورکروں کی خدمت کروں گا علاقے کی عوام کے تعلیم صحت اور روزگار کے مسائل پر فوری توجہ دوں گا پارٹی کے مختلف رہنماؤں کی جانب سے رابطے کئے گئے ہیں لیکن آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیکر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خوابوں کی تکمیل کرونگا ہم نے رابطہ مہم شروع کردی ہے اور مختلف برادریوں کی جانب سے ہماری حمایت کا اعلان بھی کیا جار ہا ہے 11مئی کو ٹنڈومحمدخان کی عوام روایتی سیاستدانوں کو مسترد کر دے گی اور حلقے کی عوام تبدیلی کے سفر کا آغاز کرے گی اس موقع پر محمد سلیم نظامانی ، حاجی عبدالغفور عالمانی ، دین محمد جمالی ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :