سیاست برادری عزم اور علاقائی عزم کا نام نہیں،پیپلز پارٹی نے عام آدمی کو اپنی مرضی کے ساتھ ووٹ دینے اور بولنے کی طاقت دی ،پیپلزپارٹی شہداء کی پارٹی ہے جسے کوئی طاقت زیر نہیں کر سکتی،پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 94 کا اجتماع سے خطاب

اتوار 14 اپریل 2013 22:10

پیر محل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 94نے کہاکہ سیاست برادری عزم اور علاقائی عزم کا نام نہیں سیاست ملک و قوم کو مضبوط کرنے کا نام ہے پاکستانی عوام کو اپنی مرضی کی حکومتیں بنانا اور اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دینے کا حق پیپلز پارٹی نے دیا پیپلز پارٹی نے عام آدمی کو اپنی مرضی کے ساتھ ووٹ دینے اور بولنے کی طاقت دی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد عام اور غریب شخص کو اسمبلی میں پہنچایا۔

پیپلزپارٹی شہداء کی پارٹی ہے جسے کوئی طاقت زیر نہیں کر سکتی پیپلز پارٹی ایک بار پھر تاریخی فتح حاصل کر کے عوامی وجمہوری حکومت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کا عمل اور بھٹو شہید کا مشن جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔ آمریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر بھٹو شہید نے نہ صرف آمریت کو روکا بلکہ غریب عوام کو استحصال ،ظلم،جبر اور لاقانونیت سے بھی نجات دلائی۔

وہ گزشتہ روز کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی جان قربان کی اور اب یہ قافلے رواں دواں رہیں گے شہید بھٹو نے پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے اپنی جان کا نذانہ دے کر ملک کو بچایا تھا پاکستان کو ایٹمی قوت بناتے وقت تمام اسلام دشمن قوتیں بھٹو کے خلاف ہو گئی تھیں مگر بھٹو نے دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں بھٹو پورے عالم اسلام کے لیڈر تھے ۔

بھٹو نے پوری عالم اسلام کو متحد کر کے دشمنانان اسلام کو تہس نہس کر دیا تھا ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم تاریخ کے ایک بہت بڑے لیڈر کی پارٹی کے وارث ہیں پاکستان میں پاک فوج کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کی قیادت نے دی ہیں پاکستان کو بچانے کا کریڈٹ بھی پاک فوج کے بعد پیپلز پارٹی کو جاتا ہے بھٹو کی جلائی ہوئی شمع کو بجھنے نہیں دیں گے پیپلز پارٹی ایک عوامی طاقت ہے جن نے پورے پاکستان کو متحد و منظم رکھا ہوا ہے پارٹی کارکنان بھٹو کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ،گوادر پورٹ کی چین کو حوالگی وہ عظیم منصوبے ہیں جو پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنیاد فراہم کرے میں اہم کردار ادا کرے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ راؤ اقبال ااحمد خان، رانامحمد شفیق خان ، پیر سید اسدعباس شاہ بھی موجودتھے ۔