قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم(کل) سے شروع ہو گی، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شمالی اور جنو بی وزیرستان پولیو مہم سے مستثنیٰ

اتوار 14 اپریل 2013 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) عالمی ادارہ صحت نے پشاور میں خطرنا ک پولیو وائرس پی ون سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر پانچ روزہ ایمرجنسی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم (کل) پیر سے شروع کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پشاور کے پانی میں پی ون پولیو وائرس کی مقدار اور اس وائرس کے تیزی سے پھیلا وٴپرشدید تشویش اور پشاورمیں چلائی جانے والی انسداد پولیو مہم پر شدید تحفظات کااظہار کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم (کل) پیر سے شروع کی جائے گی،تاہم امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شمالی اور جنو بی وزیرستان کو مہم سے مستثنی رکھا گیا ہے۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطا بق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچا کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن کیلئے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں کی جا رہی۔ جس کے باعث دو لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو سے بچا کے قطروں سے محروم رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :