بلوچستان کے تیس اضلاع میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی

پیر 15 اپریل 2013 13:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15اپریل 2013ء ) بلوچستان کے تیس اضلاع میں سہ روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہوگئی جو سترہ اپریل تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ای پی آئی بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر انور نے میڈیا کوبتایا کہ سہ روزہ انسداد پولیو کے دوران صوبے بھر میں پندرہ لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈاکٹرانور نے بتایا کہ صوبے کے تیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی ویکسین پہنچادی گئی ہے جبکہ تمام اضلاع میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مدد لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :