جنوبی افریقہ ،کیپ علاقے میں برڈ فلو وائرس کا انکشاف ، ہزاروں شطر مرغوں کو تلف کر دیا گیا

پیر 15 اپریل 2013 13:17

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15اپریل 2013ء) جنوبی افریقہ کے مغربی کیپ علاقے میں برڈ فلو کے تازہ وائرس کا انکشاف ، جنوبی افریقین شطرمرغ کے بزنس چیمبر کے چیف ایگزیکٹو پیٹ کلین نے کہا ہے کہ یہ واحد فارم ہے جہاں گزشتہ ہفتے کچھ مثبت ٹیسٹ سامنے آئے۔پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے مغربی کیپ علاقے میں برڈ فلو کے تازہ وائرس کا انکشاف ہوا ہے ۔

اس حوالے سے کئی ٹیسٹ کئے گئے اور کچھ ٹیسٹ H7N1کے حوالے سے مثبت آئے ہیں۔جنوبی افریقین شطرمرغ کے بزنس چیمبر کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ معمول کے ٹیسٹ کے دوران اوڈیٹ شورن میں ایک فارم میں پرندوں میں وائرس کا انکشاف ہوا ہے اور اس وقت اسے سنگل فارم تک محدود رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری اقدام یہ ہے کہ فارم کو دیگر تمام فارمز سے 3 کلومیٹر دور تک محدود کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ شتر مرغ پیدا کرنے والا دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور یورپین ممالک اس کی بڑی مارکیٹ ہیں۔ کلین نے کہا کہ وائرس کا انکشاف صنعت کے لئے اچھی خبر نہیں ہے کیونکہ یہ پہلے ہی 2011ء میں فلو وائرس کے پھوٹنے کے بعد سے یورپی یونین کی جانب سے گوشت کی برآمدات پر پابندی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ وائرس کے پھوٹنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شطر مرغوں کو تلف کیا گیا تا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ عموماً صنعت اڑھائی لاکھ پرندوں کی سالانہ پیداوار کرتی ہے اور اسے برآمدات کی مد میں سالانہ 284 ملین ڈالر کی آمدن ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :