سید نئیر حسین بخاری و صابر بلو چ کی سوات میں اے این پی کے مقامی رہنما کی بم حملے میں ہلاکت کی مذمت

پیر 15 اپریل 2013 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15اپریل 2013ء) ء چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ صابر علی بلوچ نے سوات کے علاقے منگلور میں این پی کے مقامی رہنماء مکرم شاہ کی گاڑی پر بم حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اپنے بیان میں چیئر مین سینیٹ و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

سینیٹ میں قا ئد ایوان محمد جہانگیر بدر اور قائد حزب اختلاف محمد اسحاق ڈار نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحوم کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔