ملک بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

پیر 15 اپریل 2013 19:47

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اپریل۔2013ء) ملک بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں سیکیورٹی فراہم نہ کئے جانے کے باعث بچے پو لیو سے بچاوٴکے قطرے پینے سے محروم رہیں گے۔ سندھ میں انسداد پو لیو مہم کا آغاز نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے بچوں کو پو لیو سے بچاوٴکے قطرے پلا کر کیا۔

(جاری ہے)

3 روزہ مہم میں سندھ بھر سے تقریباً 76 لاکھ جبکہ کراچی میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کی ویکسین پلائی جائے گی، مہم میں 21 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انسداد پولیومہم کی ٹیموں کی سیکیورٹی سے متعلق سندھ کی نگراں حکومت نے پولیس حکام کو ہدایات جاری کی تھیں تاہم کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں سیکیورٹی فراہم نہ کئے جانے کے باعث مہم کے پہلے روز بچے پو لیو سے بچاوٴکے قطرے پینے سے محروم رہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ویسٹ گنور علی لغاری کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ تمام یو نین کونسلز میں سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی اس لئے مرحلہ وار کام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :