محکمہ صحت آزاد کشمیر کی آسامیوں میں ضلع بھمبر نظرانداز ‘ 200آسامیوں میں بھمبرکی صرف 2آسامیاں ، ضلع بھر کے عوام کا شدید احتجاج

منگل 16 اپریل 2013 13:31

بھمبر ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16اپریل 2013ء ) محکمہ صحت آزاد کشمیر کی آنے والی آسامیوں میں ضلع بھمبر یکسر نذر انداز ، 200آسامیوں میں بھمبرکی صرف 2آسامیاں ، عوام کا شدید احتجاج ، تفصیلات کے مطابق حکومت نے محکمہ صحت آزاد کشمیر میں نئی آسامیوں کے لئے ایک اشتہار مشتہر کیا ہے جس میں ضلع بھمبر کو مکمل طور پر نذر انداز کر دیا گیا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے یہ ضلع آزاد کشمیر میں نہیں آتا کیونکہ بھمبر میں بڑے بڑے پورٹ فولیو ہونے کے باوجود صرف دو آسامیاں دے کر جو ضلع بھمبر کی عوام پر احسان عظیم کیا گیا ہے اس سے ان سیاست دانوں کی علاقہ کے ساتھ ہمدردی کی کا پول کھل گیا ہے حکومت کی اس اقدام اور سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنانے پر عوام میں سخت غم و غصہ کی فضا پیدا ہو گئی ہے جس پر عوام نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اس اشتہار کو فوری کینسل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :