گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی مضر صحت مشروبات کی بھرمار

منگل 16 اپریل 2013 13:32

نیلم ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16اپریل 2013ء ) گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی ضلع نیلم کے مختلف بازارو ں میں غیر معیاری و مضر صحت مشروبات کی بھرمار۔ دولت کے بچاری ہوس ذر مٹانے کی خاطر انسانی صحت اور جانوں سے کھلواڑ کرنے لگے انتظامیہ خاموش ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرمیوں کا موسم کے آغاز ہوتے ہی ضلع نیلم میں غیر معیاری مشروبات کی فروخت شروع ہو گئی ہے ۔

پاکستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے دھوکہ باز تاجروں نے غیر معیاری اور غیر معروف برانڈز کے مشروبات مارکیٹ میں پھیلا دیے ہیں جس سے سکولوں کے طلباء اور نوجوانوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ ضلع نیلم کی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات کی فروخت دھڑا دھڑ جاری ہے ۔