کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ،مہم موخر کردی گئی

منگل 16 اپریل 2013 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2013ء) کراچی میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں تین لیڈی ورکز زخمی ہو گئیں۔سندھ محکمہ صحت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرانسداد پولیو مہم موخر کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں پولیو ٹیم پولیو کے قطرے پلانے کے لئے علاقے میں پہنچی اسی دوران ٹیم پر نا معلوم مسلح افرادنے فائرنگ کر دی اس بھگدڑ میں 3 لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہو گئیں۔بلدیہ ٹاوٴن میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سندھ محکمہ صحت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرانسداد پولیو مہم موخر کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :