کرپشن کے خاتمے کیلئے صاف ستھری قیادت کا انتخاب ضروری ہے،65سال سے مسلط طبقے کو مسترد کر کے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے، حافظ فرحان احمد گجر کا چک 102جنوبی اور لالووالی میں کارنر میٹنگ سے خطاب

منگل 16 اپریل 2013 20:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16اپریل۔ 2013ء) جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 32 حافظ فرحان احمد گجر نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے الیکشن میں صاف ستھری قیادت کا انتخاب ضروری ہے،65سال سے مسلط طبقات کو مسترد کر کے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے،جماعت اسلامی کی قیادت متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر102جنوبی اور لالووالی میں کارنر میٹنگز سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں رہنے والے ہی عوام کے دکھ دور اور مسائل کا ادراک رکھتے ہیں۔ملک و قوم کی قسمت بدلنے کا فیصلہ 11مئی کو عوام کے ہاتھ میں ہوگا۔عوام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کے باصلاحیت اور اہل امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔

متعلقہ عنوان :