قواعد و ضوابط کی منظوری تک کوئی ڈرگ انسپکٹر یونانی ادویات کی فروخت پر ایکشن نہیں لیگا‘ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا مراسلہ

بدھ 17 اپریل 2013 17:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 17اپریل 2013ء)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی بھی ڈرگ انسپکٹر میڈیکل سٹورز پر یونانی ادویات کی فروخت پر کوئی ایکشن نہیں لے سکے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان طبی کانفرنس کے ترجمان پروفیسر حکیم عمران فیاض اور حکیم محمد افضل میو کے مطابق منسٹری آف نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک مراسلے کے ذریعے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی بھی ڈرگ انسپکٹر یونانی ادویات کو فروخت کرنے پر کسی بھی میڈیکل سٹور پر کسی قسم کا قانونی ایکشن نہیں لے سکے گا۔

ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی پاکستان ایکٹ کے تحت یونانی ادویات سے متعلق قواعد و ضوابط بنائے جار ہے ہیں جب تک یہ منظوری کے مراحل سے نہیں گزر جاتے اس وقت تک یونانی ادویات کی فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی۔