مصر، حسنی مبارک مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں جیل منتقل کیا جاسکتا ہے ، طبی ٹیم کی سفارش

جمعرات 18 اپریل 2013 13:20

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18اپریل 2013ء) سابق مصری صدر حسنی مبارک کو ملٹری ہسپتال سے واپس جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حسنی مبارک کا علاج کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے سفارش کی ہے کہ سابق صدر کو ہسپتال سے جیل منتقل کیا جاسکتا ہے کیونکہ وہ اب مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق سابق مصری صدر کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت 11 مئی سے شروع ہو گی۔ مقدمے کی نئے سرے سے سماعت کا آغاز گزشتہ ہفتے کے روز ہونا تھا مگر متعلقہ عدالت کی سربراہی کرنے والے جج نے مقدمے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے یہ مقدمہ ایک دوسری عدالت میں بھیج دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :