راولاکوٹ اور گرد و نواح کے علاقوں میں مضر صحت قلفی ، آئس کریم کو دیگر کھانے پینے کی اشیا ء کی فروخت میں اضافہ، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

جمعرات 18 اپریل 2013 16:33

راولاکوٹ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18اپریل 2013ء )راولاکوٹ اور گرد و نواح کے علاقوں میں مضر صحت قلفی ، آئس کریم کو دیگر کھانے پینے کی اشیا ء کی فروخت میں تیزی ،ڈکیتی اور چوریوں میں اضافہ ،انتظامیہ خاموش تماشائی ، قلفی آئس کریم اور غیر معیاری ایشیاء خورد و نوش کھانے والے بچے گلے کی بیماریوں میں مبتلا ۔انتظامیہ نوٹس لے اورپابندی لگائے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے راولاکوٹ اور گرد ونواح کے علاقوں بالخصوص سکولوں کے قریب بچوں کو مضر صحت قلفی اور آئس کریم کے ساتھ بیکری سے متعلقہ سامان کی فروخت کی جاتی ہے ۔موٹر سائیکل پر قلفی اور آئس کریم اور دیگر سامان فروخت کرنے والے چھٹی اوربریک کے وقت سکولوں میں پہنچ جاتے ہیں ۔مضر صحت قلفی اور آئس کریم کھانے سے سنیکڑوں بچے گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ ان گاؤں گاؤں گلی گلی پھر کریہ سامان خورد ونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے ۔مقامی سماجی وعوامی حلقوں نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کر تے ہوئے مضر صحت اشیا کی فروخت کر نے والوں کے خلاف کاروائی کر ے تاکہ بچے مختلف قسم کی بیماریوں سے بچ سکیں ۔ان علاقوں کے رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہی لوگ چوریوں اور ڈکیتوں و دیگر وارداتوں میں ملوث ہو سکتے ہیں لہذا فوری طور پر دفعہ 144کا نفاز عمل میں لایا جائے ۔