فیصل آباد ، خسرے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ،ضلع بھرمیں روزانہ 10سے15بچے مختلف سرکاری ہسپتالو ں داخل ہونے لگے ،محکمہ صحت نے کسی بھی سرکاری ہسپتال سمیت پبلک مقا مات پر معلومات کے لیے کیمپ نہیں لگایا

جمعرات 18 اپریل 2013 20:35

فیصل آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18اپریل۔ 2013ء) فیصل آباد میں بھی خسرے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ضلع بھرمیں روزانہ 10سے15بچے مختلف سرکاری ہسپتالو ں داخل ہو نے لگے جن میں 8 ماہ سے کم عمر بچوں کی تعداد زیادہ لو گ پریشان محکمہ صحت نے کسی بھی سرکاری ہسپتال سمیت پبلک مقا مات پر معلومات کے لیے کیمپ نہیں لگایا تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بھی خسرے کی وباء شدت اختیار کر گئی ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ درجنوں خسرے سے متاثرہ بچے داخل ہونے لگے مگر تعداد کو خفیہ رکھنے کے لیے روزانہ 10سے15بچے بتا ئے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے خوفزدہ اور پریشان حال عوام کو خسرے سے بچا ؤ اور مریض کی دیکھ بھال کے لیے کسی سرکاری ہسپتال اور پبلک مقامات پر معلوماتی کیمپ نہیں لگایا اور نہ ہی سرکاری ہسپتالو ں میں خسرے سے متاثرہ بچوں کے لیے الگ وارڈز بنا ئے گئے بلکہ انہیں عام بچوں کے ساتھ ہی رکھا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :