عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو پولیو وائرس پی تھری سے پاک قرار دیدیا

جمعرات 18 اپریل 2013 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18اپریل۔ 2013ء) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو پولیو وائرس پی تھری سے پاک قرار دے دیا۔عالمی ادارہ صحت کی سربراہ نعیمہ عابد نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں پولیو وائرس پی تھری کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پی تھری وائرس نے اٹھارہ اپریل دو ہزار بارہ کو تحصیل باڑہ کی بچی کو متاثرہ کیا۔ عالمی ادارہ صحت کی سربراہ کے مطابق آئندہ ایک ماہ تک سیوریج پانی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا ۔ امید ہے کہ پاکستان پی تھری کی طرح پولیو سے بھی نجات حاصل کرلے گا۔

متعلقہ عنوان :