چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی ٹو 3 ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ چالو ، لوڈ شیڈنگ میں کمی متوقع

جمعرات 18 اپریل 2013 00:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18اپریل۔ 2013ء) چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی ٹو 3 ماہ سے زائد عرصہ کی بندش کے بعد چالو کردیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کونجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پلانٹ سالانہ مرمت اور ایندھن کی تبدیلی کیلئے بند کیا گیا تھا جیسے ہی اس کا ری فیولنگ آپریشن مکمل ہوگا اس کی پاور لائن چالو کر دی گئی اور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سسٹم سے بھی منتقل کر دیا گیا ہے جس نے سسٹم میں تین سو چالیس میگا واٹ بجلی فراہم کرنا شروع کر دی ہے اس سے لوڈ شیڈنگ بھی کم ہوگئی۔ دریں اثناء سی ون اس سے پہلے ری فیولنگ آپریشن کے بعد کام کر رہا ہے اور چشمہ ہائیڈرو پاور پلانٹ بھی تمام یونٹس کے چلنے سے بھرپور پیداوار دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :