ٹانک،انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2لیویز اہلکار زخمی

جمعہ 19 اپریل 2013 17:35

ٹانک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19اپریل 2013ء ) ٹانک کے علاقے گومل میں نامعلوم افراد انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے حفاظت پر مامور لیویز فورس کے دو اہل کار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق انسداد پولیو مہم کے ارکان گومل کے گاوں کوٹ خدک میں بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین کے قطرے پلانے گئے تھے، جہاں نامعلوم افراد نے ٹیم کے ارکان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے حفاظت پر مامور لیویز فورس کے دو اہل کار جان عالم اور ایاز زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں انسداد پولیو مہم کے ارکان محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :